بالی وڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اس بار 'کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی)' کی میزبانی کر سکتے ہیں۔
امیتابھ بچن کافی عرصے سے کے بی سی کی میزبانی کر رہے ہیں۔
امیتابھ کے علاوہ شاہ رخ خان نے بھی کے بی سی کی میزبانی کی ہے۔
خبر ہے کہ اس بار شو کی میز بانی رنبیر کپور کر سکتے ہیں۔
’آپ کھیل رہے ہیں کون بنے گا کروڑ پتی اور پانچ ہزار روپے کے لئے آپ کا پہلا سوال ہے' ...؟ ٹی وی کے میگا شو کون بنے گا کروڑ پتی کا یہ مکالمہ
امیتابھ کی آواز میں تقریبا بچے بچے کی زبان پر ہے۔
کسی اور کی آواز میں اس بات کو لوگ کتنا قبول کریں گے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
خبر ہے کہ اس کے لئے جو نام طے کئے جا رہے ہیں اس میں وہ رنبیر کپورسب سے آگے ہیں۔
کون بنے گا کروڑ پتی کے اگلے سیزن کا میزبان تبدیل ہوسکتا ہے اور یہ ذمہ داری رنبیر کو مل سکتی ہے۔
تاہم اس بارے میں ابھی تک کسی طرح کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔